آریان کو گرفتار کرنے والے افسر کو خطرہ لاحق

ممبئی : تازہ ترین ، بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی جانب سے سنگین انکشافات جاری کیے گئے ہیں ۔

تازہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیر وانکھیڈے نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ گزشتہ کچھ روز سے ان کا جاسوسی سے پیچھا کیا جارہا ہے ۔

انسپکٹر سمیر وانکھیڈے نے اپنی جاسوسی کی شکایت ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں درج کروا دی ہے تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ہیں ۔

ان انسپکٹر سمیر وانکھیڈے صاحب کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کی قبر پر قبرستان جاتے ہوئے احساس ہوا کہ کوئی مسلسل میرے پیچھے آرہا ہے ، مجھے شک ہے کہ میری چھپ کر جاسوسی کی جارہی ہے ۔

انڈیا کے این سی بی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کے دو افسران کے ہمراہ دو افراد ان کے قبرستان جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔

وہاں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سمیر وانکھیڈے نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے پولیس کو کچھ ثبوت بھی پیش کیے ہیں ۔

اور انہوں نے اپنے اور اہلخانہ کیلئے سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button