نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف لازمی قرار

اسلام آباد / لاہور : یہاں پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جو کے فوری نافذ العمل ہوگی ۔

آج یہاں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 51 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تھا مگر تاہم اجلاس کی کارروائی لیگی رکن نشاط احمد ڈاہا کی وفات کے باعث مختصر کی گئی تھی ۔

اس اہم اجلاس میں نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد آج متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے ۔

یہ بہترین قرار داد مسلم لیگ (ق) کی خدیجہ عمر، بسمہ چوہدری اور (ن) لیگ کے مولانا الیاس چنیوٹی نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی ۔

مزید اس کے علاوہ اجلاس میں یونیورسٹی آف لاہور ترمیمی بل، راشد لطیف یونیورسٹی اور دیگر کچھ نئے ترمیمی بل متعارف کرائے گئے ہیں جو متعلقہ کمیٹیوں کو ریفر کردیے گئے ہیں اور جلد ان پر بھی فیصلہ سنا دیا جائیگا ۔

جبکہ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری بحران بھی حل ہوگیا ہے ۔

کیونکہ بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہوئی ہیں جس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں ۔

ان دونوں رہنماؤں نے صوبے میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اراکین اسمبلی سے اہم مشاورت کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button