نسلہ ٹاور کو بم بلاسٹ کر کے اڑایا جائیگا

کراچی : یہاں کمشنرکراچی نے نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کے لیے آج کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں ہیں ۔

کیونکہ کراچی سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے لیے کنٹرولڈ بلاسٹنگ کا طریقہ کار اختیار کرنے کا حکم دیا ہوا ہے جس کے بعد کراچی کی انتظامیہ عمارت کو گرانے کے لیے متحرک ہو گئی ہوئی ہے ۔

لہذا اب اس سلسلے میں گزشتہ روز کمشنر کراچی نے ایف ڈبلیو او اور ایس بی سی اے کو خط لکھ کر مدد کی درخواست بھی دائر کی تھی اور اب کمشنر کراچی نے اس سلسلے میں بم بلاسٹ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔

یہ اس 15 منزلہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے محفوظ اور جدید ترین طریقے کا تجربہ درکار ہے ۔

جناب کمشنر کراچی کی درخواست میں تجربہ کار کمپنیوں کو تین دن کے اندر کمشنر کراچی کے دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں ۔

اس کمشنر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کے عمارتوں کو محفوظ طریقے سے جلد گرانے والی تجربہ کارکمپنیوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی ۔

اس سے قبل کراچی سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا ۔

مزید یہ کے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو بم سے گرانے کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button