کورونا ویکسین کی وجہ سے کیسز کم ہوئے ہیں

اسلام آباد : پاکستان کے وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب کورونا ویکسی نیشن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ریکارڈ کی گئی ہے، انتہائی نگہداشت وارڈ میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد بھی انتہائی کم ہے اور کورونا سے روزانہ اموات میں بھی بہت کمی سامنے آئی ہے ۔

ادارہ کے سربراہ این سی او سی نے مزید کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے مثبت اثرات اب سامنے آ رہے ہیں ، اس لیے کورونا ویکسی نیشن مہم جاری رہنی چاہیے ۔

اس بات کا بھی خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا سے صرف 13 اموات ہوئیں ہیں اور 516 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔

لہذا پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38430 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 516 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 13 ہلاکتیں ہوئیں ہیں ۔

اس کے علاوہ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صرف 1.34 فیصد رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button