ذی الحج کا چاند اور حج کے لیے نئی ہدایات

سعودی عرب میں جمعے کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔سعودی سپریم کورٹ نے مقامی رویت  ہلال کمیٹیوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

مزید یہ کہ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سےچاند دیکھنے والوں کو قریبی عدالت میں گواہی کا اندراج کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزارت حج و عمرہ نے عازمین کی سہولت کے لیے اسمارٹ کارڈ جاری کردیے ہیں۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق اسمارٹ کارڈ میں خواتین عازمین حج کی تصویر ضروری نہیں۔

خواتین عازمین کے لیے شناخت کے لیے صرف دستاویزات دکھانا کافی ہوگا۔وزارت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ عازمین کو مشاعر مقدسہ میں دستاویزی ثبوت ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔جاری اسمارٹ کارڈ کے ذریعے عازمین کو متعدد سہولیات  فراہم کی جائیں گی۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ہشام سعید نے یہ بھی کہا ہےکہ "ہر 20 حجاج کرام کے لئے ایک امیر ہوگا ، جو ہیلتھ لیڈر کے طور پر کام کرےگاتاکہ وہ  گروپ میں شامل حاجیوں کی تمام نقل و حرکت کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کی رہنمائی کرے اور اس کی تصدیق بھی کرے”۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button