نیا وائرس لمبڈا زیادہ خطرناک

ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح  3 فیصد کے قریب پہنچ گئی جبکہ کراچی میں شرح 10 فیصد ہوگئی ہے اور لاہور میں مثبت کیسز کی شرح  1 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ملک میں 43 ہزار 2سو45 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں وائرس  مثبت آنے کا تناسب 2 اعشاریہ  97 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

چوبیس  گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 3 سو 47  کیسز رپورٹ ہوئے اور  مزید 19 افرد کی جان اس وبائی مرض کے باعث گئی،سندھ میں سب سے زیادہ آٹھ اموات ہوئیں جبکہ فعال کیسز کی مجموعی تعداد  33 ہزار 2 سو 99 ہوگئی ہے۔

حکومت کے جانب سے شہریوں کو موذی وائرس کورونا سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں،چین سے کورونا ویکسین کی مزید کئی لاکھ خوراکیں   اسلام آباد پہنچ گئی ہیں اور دو دن میں مزید 20 لاکھ ڈوزز پہنچنے کا امکان ہے۔

اُدھر کورونا کی نئی قسم لمبڈا نے دنیا میں مزید خوف پیدا کردیا ہے ،ماہرین کے مطابق وائرس کا نیا ویرینٹ  زیادہ مہلک اور ویکسین کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔

کورونا وائرس کے  نئے ویرینٹ کے 29 ممالک میں کیسز سامنے آنے کے بعد ڈبلیو ایچ او بھی پریشانی کا شکار ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button