وفاقی دارالحکومت اور پنڈی کی مرکزی شاہراہیں سیل

اسلام آباد : کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم کے اسلام آباد لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں سیل کر دی گئی ہیں ۔

تازہ رپورٹ میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے سبب راولپنڈی میں فیض آباد انٹرچینج سے مریڑ چوک صدر تک مری روڈ کو دونوں اطراف سے کنٹینرز لگاکر بند کیا گیا ہے ۔

جبکہ چاندنی چوک سے فیض آباد تک مری روڈ سیل ہے اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی ہیں ۔

مزید اسکےعلاوہ فیض آباد سے سکستھ روڈ تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام ہوا پڑا ہے ۔

دوسری جانب راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کر دی ہے تاہم اسلام آباد میں میٹرو سروس کو کھلا رکھا گیا ہوا ہے ۔

اسلام آباد انتظامیہ کا بتانا ہے کے راولپنڈی میں صدر سے فیض آباد میٹرو سروس آج معطل ہے اور میٹرو سروس پنڈی میں تاحکم ثانی بند رہے گی تاہم اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ سے سیکرٹریٹ تک صرف میٹرو بس چلے گی ۔

اور پھر دوسری جانب رکاوٹوں کے باعث شہریوں، طلبہ، نوکری پیشہ افراد، مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے جبکہ مریضوں کی اسپتال منتقلی میں بھی بہت مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button