سال کا گرم ترین دن

برطانیہ میں اتوار کے روز سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی انگلینڈ کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 31 ڈگری تک جا پہنچا۔

جبکہ لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پر 31.6 اور کارڈف میں 30.2 تک پہنچ گیا۔ دن کے وقت بازاروں بسوں اور ٹرین اسٹیشنوں پر کم لوگ دکھائی دیے۔

گرم موسم کی پیش گوئی کل پیر اور آج منگل کو بھی جاری رہے گی ، جیسے جیسے ہفتہ  آگے بڑھے گا سب سے زیادہ درجہ حرارت  برطانیہ کےمغرب میں رہنے کا امکان ہے۔ اور یہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت پورے برطانیہ میں باقائدہ ہیٹ ویو کے آغاز کی علامت ہے ۔

جیسا کہ لندن اور جنوب مشرق میں ہیٹ ویو ریکارڈ کرنے کے لئے درجہ حرارت کم سے کم تین دن تک 28  ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنا ضروری ہے ، اور اتوار کو  وہی تیسرا دن تھا۔

آج انگلینڈ میں کوویڈ 19 کی پابندیوں کا بھی آخری دن ہے اور آج سے کورونا پابندیاں انگلینڈ میں ہٹا دی جائیں گی۔

میٹ آفس انگلینڈ

دوسری جانب میٹ آفس انگلینڈ کا کہنا ہے کہ گرم موسم جمعرات تک برقرار رہے گا۔کورونا پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد لوگ آرام سے ساحل سمندر اور پارکوں کا رخ کر سکیں گے۔

آج لوگوں نے دن کا زیادہ وقت گھروں کے اندر رہ کر گزارا لیکن دوپہر کے بعد پارکوں اور ساحل سمندر کا رُخ کرلیا۔

گرمی سے بچنے کے لیےہزاروں افراد نے ساحل برائٹن ، بورنموت اور ویسٹن سپر مایر کا رخ   کیااور جن شہروں میں ساحل نہیں تھے وہاں لوگ وقت گزارنے اور  درختوں کے نیچے ٹھنڈی ہوا کھانے  پارکوں میں  گئے۔

میٹ آفس ،پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تاکہ یہ یقینی بنائے کہ لوگ گرم حالات میں محفوظ رہیں ۔میٹ نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پینے کا پانی ساتھ رکھیں،ہائیڈریٹ رہیں ، سن اسکرین پہنیں اور گرمی سے محفوظ رہنے کے اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button