پی ٹی آئی دور میں چینی کی بلند ترین پرواز جاری

کراچی : خاص رپورٹ کیمطابق پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور پرواز مسلسل جاری ہے ۔

پاکستان کے ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتِ فروخت کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔

آج پاکستان کے مختلف شہروں میں چینی 120 روپے تک فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، شہری سرکاری ریٹیل قیمت سے 25 سے 30 روپے فی کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

کھوکھلی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے مقرر ہے لیکن پورے پاکستان میں اوپن مارکیٹ میں چینی 120 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ۔

پاکستانی ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چینی 90 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔

صوبہ سندھ میں کراچی، کوئٹہ، خضدار، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور گوجرانولا میں چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تک ہے جبکہ پشاور اور بنوں میں چینی کی قیمت 118 روپے فی کلو تک، فیصل آباد میں 115 روپے فی کلو اور اسلام آباد میں چینی 110 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔

پنجاب میں لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں چینی 90 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ملتان، بہاولپور اور سرگودھا میں چینی کا ریٹ 90 روپے فی کلو تک ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button