ٹی ایل پی وعدے پورے کرے حکومت تعاون کریگی

نیوز ڈیسک لاہور : لاہور ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کے کوشش ہے کہ ہمارا کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو اور ہمیں یقین ہے کہ مذاکرات سے معاملہ طے پا جائے گا ۔

لاہور ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مغل پورہ میں محکمہ خوراک کے سینٹر کا دورہ کیا اور درآمدی چینی کے سٹاک کا جائزہ لیا تھا ۔

پھر اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ مسائل سڑک پر نہیں ہیں ، صرف ڈائیلاگ سے حل ہوتے ہیں ، کالعدم تنظیم ٹی ایل پی اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی اپنے وعدے پورے کرے گی ۔

مزید انہوں نے کہا تھا کہ کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو اور یقین ہے کہ مذاکرات سے معاملہ طے پا ہی جائے گا ۔

حکومت ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو 28 ہزار ٹن درآمدی چینی مل گئی ہے، ہر ضلعے کو کوٹہ دے دیا ہے صارفین کو یہ چینی 90 روپے کلو سے جلد دستیاب ہوگی ۔

دوسری طرف کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی ریلی کے چوتھے روز مظاہرین نے مریدکے سے لاہور کیلئے جی ٹی روڈ کی ایک طرف سے رکاوٹیں ختم کردیں ہیں ۔

اور کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد مریدکے میں بس پڑاؤ ڈالا ہوا ہے ۔

انکی ریلی کے چوتھے روز مظاہرین نے مریدکے سے لاہور کیلئے جی ٹی روڈ کی ایک طرف سے رکاوٹیں ہٹا دیں جس کے بعد اب مریدکے سے لاہور کیلئے ٹریفک بحال ہو گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button