حکومت پاکستان کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا ارادہ

تازہ ترین اسلام آباد : پاکستان کی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست بھیج دی ہے ۔

تازہ ترین نیوز موصول دستاویزات کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی مزید درخواست کی گئی ہے اور نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کر رہا ہے ۔

ان ملنے والی دستاویزات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین کیلئے کی گئی ہے تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہونا ہے ۔

مزید ان دستاویزات میں بتایا گیا ہے کے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے ۔

اس کے علاوہ بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے اعلان وفاقی وزیر توانائی پہلے ہی کہہ چکے ہیں ۔

یہ بات بھی واضح رہے کے اس سے قبل 15 اکتوبر کو وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ پہلے ہی کیا گیا تھا ۔

گزشتہ روز وزارت خزانہ کی جانب سے بھی آؤٹ لُک جاری کی گئی تھی جس میں عوام کو مزید مہنگائی سے خبردار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button