سال کا پہلا سورج گرہن شروع

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج (جمعرات) کو ہوگا اور دنیا کے مختلف ممالک  امریکہ ،روس ،یورپ،گرین لینڈ،شمالی کینیڈا ،شمالی ایشیاء ،شمالی ومغربی افریقہ اور بحر اوقیانوس کے بیشتر حصوں کےلوگ اس کا نظارہ کریں گے۔

پاکستان محکمہ موسمیات(پی ایم ڈی)  کے ترجمان  ڈاکٹر ظہیر بابرنے بدھ کے روز ایک  گفتگو کے دوران بتایا کہ سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا ۔

ڈاکٹر ظہیر بابر نے مزید کہا کہ جزوی چاند گرہن مذکورہ مخصوص علاقوں   میں پاکستان کے معیاری وقت (پی ایس ٹی) کے مطابق دوپہر  01:12 بجے ہوگا جب کہ چاند گرہن 03:42پر اپنے عروج پر ہوگا اور 04:34پر اختتام پزیر ہوگا ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سال کے دوران چار گرہن ہوں گے ، ان میں سے دو قمری اور دو شمسی ہوں گے۔

عالمی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس بار سورج گرہن کے دوران”  رنگ آف فائر "(آگ کا دائرہ)بھی دیکھا جا سکے گا۔

گزشتہ سال 14 دسمبر کا سورج کو گرہن لگا تھا  ،تاہم یہ بھی پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button