فائنل کی ریس شروع ہونے کو ہے

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے فائنل میں پہنچنے کے لیے  ٹیموں کا پہلا   ٹاکرا آج ہوگا،میگا ایونٹ کے پلے آف راؤنڈ کا  آج آغاز ہورہا ہے۔

آج پہلا کوالیفائر میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان  چھ بجے  شروع ہوگا جبکہ  کوالیفائر راؤنڈ کے آج ہونے والےدوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز مد  مقابل آئیں گی۔

آج جیتنے والی ٹیم فائنل میں اپنی جگہ بنالے گی  جبکہ ہارنے والی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی ،ایونٹ کا فائنل میچ  24 جون بروز جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیئیٹرز سے بھی میچ ایلیمینیٹر سمجھ کر کھیلا تھا، آج بھی ایلیمینیٹر کھیلیں گے ، جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے اور  بابر اعظم ناصرف کراچی کنگز کا  بلکہ پورے ملک کا اثاثہ ہیں۔

دوسری جانب سابق  فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انکا ووٹ پشاور زلمی کے ساتھ ہے جو ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باعث  سب سے زیادہ جیت کی مستحق ہے۔

تاہم کرکٹ  نام ہی اسی کا ہے کہ کسی بھی وقت کوئی ٹیم اوپر آسکتی ہے لہذا اب دیکھنا کہ  پشاور زلمی کراچی کنگز کو کیسے پچھاڑتی ہے اور کراچی   کنگز کیسے  جیت کی دوڑ میں آگے آتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button