ملک کی موسمی صورتحال اور یاس طوفان

آج کراچی میں ہوا میں نمی  48 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور شمال مشرق  کی جانب سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

موسمیات  کےمحکمے نے مطلع کیا کہ جلد ہی ایک بار پھر شہر  کراچی میں سمندری ہوائیں چلیں گی۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اتوار کے روز بتایا  تھاکہ  کراچی شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ° C29.5 آج محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت

کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔° C37 اور ° C35درجہ حرارت

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیر کو کہا ہے کہ خلیج بنگال میں گہرا دباؤ ایک طوفان میں بدل گیا ہے۔

یاس طوفان

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا نام یاس رکھا گیا ہے جو پورٹ بلائر کے بھارتی علاقے سے 600 کلومیٹر دور ہے۔

توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ شدید سمندری طوفان میں بدل جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان یاس کے اثرات پاکستان تک نہیں پہنچ پائیں گے اور یہ کراچی کی سمندری ہواؤں میں کسی معطلی کا باعث بھی نہیں ہوگا۔

گذشتہ ہفتے تاؤتےطوفان کی وجہ سے تیز آندھیوں اور دھول کے طوفان نے کراچی شہرکو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

اب تک طوفان کے باعث شہر میں گرم ہوائیں چل رہی ہیں اور انہوں نے شہر کا درجہ حرارت بڑھا رکھا ہے۔

پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق  منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں  موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹوہار میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

آئندہ چند روز میں ملک میں بارش کے امکانات کم ہیں اور گرمی میں اضافہ رہے گا،آئندہ چند روز میں صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button