دی باس بے بی۔ ۔ ۔ فیملی بزنس

یونیورسل پکچرز اور ڈریم ورکس انیمیشن  کی پیش کردہ نئی اینی میٹڈ فلم "دی باس بے بی ٹو” کا نیا ٹریلر   کل جاری کردیا گیا ہے ۔

فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی توجہ اور پسند یدگی حاصل کرلی ہےاور لوگ فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔

دی باس بے بی ٹو کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جارہا ہے اور یو ٹیوب پر اسکے کئی  ہزار ویوز ہوچکے ہیں ،ٹریلر میں دکھایا گیاہے کہ دو  بھائی ٹم اور ٹیڈ ایک نئے مشن کے لئے دوبارہ تیار ہوئے ہیں اور وہ نیا مشن ہے ایک  نئے باس بیبی ، ٹینا کو  اسکے  خاندانی کاروبار کو بچانے میں مدد دینے کے بارے میں ۔

 ویڈیو میں نئے قسم کے بچوں کے تعارف نے بھی لوگوں کو بہت متاثر کیا  ہے جن میں شریر بچے ، عجیب و غریب بچے ، جیل یارڈ بچے ، اور ننجا بچے شامل ہیں ، جو سب ٹم اور ٹیڈ کے مشن کو مزید مشکل بنادیں گے۔

 فلم بہت جلد یعنی 2 جولائی بروز جمعہ کو بیک وقت تھیٹر اور پی کُک ٹی وی پر ریلیز ہوگی۔

دی باس بے بی فیملی بزنس ،ہالی وڈ کی سپر ڈوپر ۔مستی اور مزاح سے بھر پور اینی میٹڈ  فلم  "دی باس بے بی”کاسیکوئل ہے جس نے 500 ملین ڈالر کمائی کی تھی اور دنیا بھر میں پسند کی گئی تھی ،دی باس بے بی فیملی بزنس کے ہدایتکار ٹام میک گراٹ ہیں اور اسے جیف ہرمن نے پروڈیوس کیا ہے ۔

Back to top button