اداکار نے تنگ آکر رنگ برنگا ریستوران کھول لیا

اسٹار نعمان مسعود 53 سال کی عمر میں پروڈیوسروں اور پروڈکشن ہاؤسز کی کال کا انتظار کرنے سے تنگ آچکے تھے ، لہذا انہوں نے خود چارج سنبھالنے اور ایک ایسا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا جہاں وہ زیادہ خود انحصاری اختیار کرسکیں ۔ اور اس طرح ، انکا ریستوران (کھانہ) وجود میں آیا ۔

اسلام آباد میں دستیاب کھانے کی سہولیات میں انقلاب لانے کی کوشش کرنے کے لیے دیسی کھانوں والا ریستوراں ایف 7 مرکز میں نمایاں طور پر رنگین کثیر المنزلہ عمارت میں بنایا گیا ہے ۔ ملکی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ ایک غیر معمولی نظارہ ہے ۔

Noman Masood Restaurant in Islamabad

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس جگہ کو خود ڈیزائن کیا ہے میرا معمار دوست الجھن کا شکار تھا کے اس طرح کی عمارت کون پینٹ کریگا ؟ میں نے اس سے کہا کہ بس مجھ پر اعتماد کرو ، میں تمھیں مکمل بل ادا کرونگا ۔

نعمان مسعود کا خیال ہے کہ یہ ان کی والدہ کی خواہش کا نتیجہ ہے ۔

میری والدہ گذشتہ سال انتقال کر گئیں ۔ میں نے انہیں متعدد بار بتایا تھا کہ میں ایک ریسٹورنٹ کھولنا چاہتا ہوں ، اور وہ کہتی تھیں کہ اچھا وہ اسلام آباد میں ہونا چاہیے ۔ میں انہیں اپنے ساتھ کراچی لے آیا تھا ، مگر وہ ہمیشہ ہی اسلام آباد کو یاد کرتی رہتی تھیں ۔

انہوں نے کہا کے تنہا رہنا اور کام کرنا ، بہت مشکل ہے ۔ شاید اس لئے کہ انہوں نے اپنی زندگی اپنے کنبے کے ساتھ گزار دی جہاں فیصلوں اور پریشانیوں کا مقابلہ اجتماعی طور پر کیا جاتا ہے ۔ مگر نعمان مسعود نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ نے ان کی بہت مدد کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button