عمران خان کے لئے سلمان افضل کے اہل خانہ کا شکریہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اونٹاریو ، کینیڈا میں مہلک حملے کے شکار پاکستانی نژاد افراد کے اہل خانہ نے منگل کے روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کا اتنے بڑے سانحے کا ان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ۔

سلمان افضال مرحوم کے اہل خانہ نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ اس مشکل وقت کے دوران ان کو ملنے والی حمایت کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر مطمئن ہوگئے ہیں ۔

انکے اہلخانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ، ہم ان لوگوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے چھ جون کو پیش آنے والے خوفناک واقعہ کے بعد کے دنوں میں ہمارے پیاروں کو ان کی نماز جنازہ میں شرکت کرکے عقیدت کا نظرانہ پیش کیا ۔

اس خاندانی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ، اس تاریک وقت میں محبت کی روشنی کے ذریعے کینیڈا اور پوری دنیا کے لوگوں کو نسل پرستی اور نفرت کی مذمت کرنے کے لئے متحد ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ یہ ہم سب کے لئے بہت سکون کی بات ہے ۔

آج ایک خبر میں کہا گیا ہے کے اس شخص کے خلاف دہشت گردی کے نئے الزامات لگائے گئے ہیں جس نے اس کنبہ کو مار ڈالا تھا ۔

انکے خاندان نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ، اپوزیشن لیڈر ایرن اوٹول ، این ڈی پی کے رہنما جگمیت سنگھ ، اونٹاریو کے پریمیر ڈگ فورڈ ، اونٹاریو کے حزب اختلاف کی رہنما آندریا ہوروت ، تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور پارلیمنٹ کے ممبران اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اس مشکل وقت میں مدد فراہم کی ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button