تحریک لبیک بلاوجہ مسائل میں اضافہ نہ کریں

اسلام آباد : پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی والے ہمارے مسائل میں اضافہ نہ کریں، انکا روز روز کا یہ تماشہ اب ختم ہونا چاہیے ۔

یہ بات اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہی ہے کے میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوا لیکن عدالت کا وقت ختم ہو چکا تھا ۔

تحریک لبیک تنظیم کے دھرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا ہے کے جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے، تحریک لبیک والے ہمارے مسائل میں بلاوجہ اضافہ نہ کریں، ہمارے نبی ﷺ تو کہتے ہیں راستے سے کنکر بھی ہٹا دینے چاہئیں ہیں ۔

پاکستانی وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کے کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر آج کابینہ میں تفصیلی بات ہو گی، روز روز کا یہ انکا تماشا اب ختم ہونا چاہیے ۔

مزید انکا کہنا تھا بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کے ہندوستان کرکٹ ٹیم کی جو پٹائی کی وہ انہیں یاد رہے گی، کل نیوزی لینڈ کو بھی سکیورٹی کلیئنرنس پر آرام آگیا ہو گا ۔

دوسری جانب لاہور ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کوشش ہے کہ کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو اور یقین ہے کہ مذاکرات سے معاملہ طے پا جائے گا ۔

اس کے علاوہ ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مغلپورہ میں محکمہ خوراک کے سینٹر کا دورہ کیا اور درآمد ی چینی کے اسٹاک کا جائزہ بھی لیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button