ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف

کورونا   کی تازہ صورتحال پر حکمت عملی طے کرنے کے لیے وفاقی ٹاسک فورس  کا اجلاس ہوا جس میں این سی او کے سربراہ اسد عمر ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور این سی او کے چیف کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک نے اپنی کووڈ 19  کے خاتمے کی کوششوں میں بہت لمبا فاصلہ طے کرلیا ہے ، لیکن ابھی  بھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارا ہدف اس سال کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانا  ہے اور ہم نے اب تک ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی ہیں ۔

این سی او سی کے سربراہ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ملک  بھر میں جاری کوویڈ 19 ویکسی نیشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اسد عمر  نے مزید کہا عوام کو جتنی جلدی ویکسین لگائی جائے گی ا  اور جس قدر تیزی سے ہماری یہ مہم آگے بڑھے گی ، اتنی تیزی سے ہماری جو بندشیں ہیں ہم انکو بھی کم کرسکتے ہیں اورپابندیوں  کو بھی ہٹایا جاسکتا ہے ۔

روزانہ کی ویکسی نیشن

وزیر موصوف نے کہا کہ روزانہ تقریبا 3سے ساڑھے 3  لاکھ افراد کوویڈ ۔19 کی ویکسی نیشن کے لئے اندراج کر رہے ہیں ، اور روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ افراد  سے کچھ زیادہ کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے خبردار کیا کہ "کوویڈ ۔19 کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے،کوویڈ ۔19 کی وجہ سے اب بھی 3000 کے قریب افراد تشویشناک  حالت میں انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ ہمیں بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ ابھی بھی  کچھ ایسے سیکٹرز ہیں جہاں لوگوں کے کاروبار ،ان بندشوں کے باعث  متاثر ہورہے ہیں۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 900کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،1118 نئے کورونا وائرس کیس رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں مثبت  کیسز کی شرح 2اعشاریہ 45 فیصد رہ گئی  ہے،  ملک میں کووڈ 19کیسز کی مجموعی  تعداد 936،131 ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 77 افراد مہلک بیماری کا شکار ہونے کے بعد ملک میں  مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 21،453 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا ایک دن میں 2،244 مریض انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں  ،جسکے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی اب تک کی مجموعی تعداد8،79،691 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق  اس وقت ملک بھر میں کوویڈ 19 کے سرگرم فعال کیسز 44،987 ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button