طالبان کا سونے کی اینٹیں ضبط کرنے کا دعویٰ

کابل : ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں ، طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کی رہائش گاہ سے چھ ملین ڈالر اور تقریبا 15 سونے کی اینٹ ضبط کی ہیں ۔

تاہم اس حوالے سے امر اللہ صالح کی جانب سے کوئی تبصرہ موصول نہیں ہوا ہے ۔

پچھلے ہفتے تاجکستان میں معزول افغان حکومت کے سفیر نے کہا تھا کہ پنجشیری رہنما احمد شاہ مسعود اور امر اللہ صالح افغانستان سے نہیں بھاگے ہیں اور ان کی مزاحمتی قوتیں اب بھی طالبان سے لڑ رہی ہیں ۔

معزول افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کے تحت دوشنبے کے ایلچی ظاہراغبر نے تاجکستان کے دارالحکومت میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ امر اللہ صالح کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں اور افغانستان میں مزاحمتی گروپ کے رہنما سیکورٹی وجوہات کی بناء پر رابطے سے باہر ہیں ۔

ایک دوسرے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں امر اللہ صالح کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں ، جو اس وقت پنجشیر میں ہیں اور اسلامی جمہوریہ افغانستان کی طالبان حکومت کے خلاف ایک مہم چلا رہے ہیں ۔

مگر دوسری جانب طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر پر انکا قبضہ ہو چکا ہے اور انہوں نے سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کی رہائش گاہ سے چھ ملین ڈالر اور تقریبا 15 سونے کی اینٹیں بھی ضبط کرلی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button