اپریل میں ہونے والا تبلیغی اجتماع ملتوی، شیخ رشید

گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے سالانہ تبلیغی اجتماع کو ملتوی کرنے کی اپنی درخواست کو قبول کرنے پر تبلیغی جماعت کے منتظمین سےتشکر کا اظہار کیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ کا  کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کرنے پر تبلیغی جماعت  کے منتظمین کا بے حدمشکور ہوں . انھوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں سالانہ تبلیغی اجتماع 4 اپریل تک ہونا تھا ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث تبلیغی جماعت سے اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ 

Back to top button