دو ہفتوں بعد موسم گرما کی تعطیلات

لاہور: پنجاب حکومت نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان دو ہفتوں کے اندر کردیا جائے گا کیونکہ شدید گرمی سے اسکول کے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر تعلیم مراد راس نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ موسم کی وجہ سے بچوں کو درپیش پریشانیوں سے آگاہ ہیں اور مزید کہا کہ غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے حکومت اس کے مطابق کام کررہی ہے ۔

صوبائی حکومت نے جاری ہیٹ ویو کی وجہ سے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کے اوقات کو صبح سات بجے سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک تبدیل کردیا ہے۔

سیالکوٹ اور اسلام آباد کے اسکولوں میں طلبا گرمی کی وجہ سے بیہوش ہوگئے تھے اور انہیں علاج معالجے کے لئے اسپتال لے جایا گیا تھا جس نے حکومت کو شیڈول پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔

مراد راس نے مزید کہا کے ، "طلباء کو امتحان دینے دیں اور ہم انہیں پھر چھٹیاں دیں گے۔ مسلسل دو سال تک بغیر کسی امتحان کے طلباء کو پرموٹ کرنا غلط ہے ” ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نصاب کو مزید کم کردیا گیا ہے اور امتحان صرف اختیاری مضامین کا لیا جارہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button