نند ڈرامے کی اداکارہ سنبل شاہد وینٹیلیٹر پر

پاکستان میں  رواں سال بے حد شہرت پانے والا ڈرامہ نند کی اداکارہ سنبل شاہد کورونا کے باعث وینٹیلیٹر پر ہیں ۔ ان کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس معائنہ کے مثبت آنے کے بعد تشویشناک حالت میں ہیں۔

سنبل شاہد مقبول ٹی وی اداکارہ بشریٰ انصاری اور عاصمہ عباس کی بہن ہیں ۔ عاصمہ عباس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں سنبل شاہد کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرنے کو کہا۔

اپنی بڑی بہن کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عاصمہ عباس نے کہامیری پیاری باجی وینٹیلیٹر پر ہیں… برائے مہربانی ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں ۔ اس سے قبل بشریٰ انصاری جو سنبل شاہد کی بہن بھی ہیں نے کورونا وائرس کے لئے سنبل کا معائنے کی رپورٹ مثبت ہونے کی خبر شیئر کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا میری عزیز بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، برائے مہربانی انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔ صداسلامت رہیں آمین ۔ اداکار اسد صدیقی (جو زارا نور عباس کے شوہر بھی ہیں اور سمبل شاہد زارا کی خالہ ہیں ) نےانسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور سنبل کی صحت یابی کے لئے دعا کرنے کی درخواست کی۔

سب سے ایک گزارش ہے کہ براہ کرم عاصمہ عباس اور بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کے لئے دعا کریں وہ وینٹیلیٹر پر ہے، اللہ ہم سب کو سلامت اور صحت مند رکھے ۔

Back to top button