کراچی میں اچانک اندھیرا چھاگیا

https://www.samaa.tv/wp-content/uploads/2021/05/Karachi-dust-storm-ONLINE.jpg

اچانک کالے بادلوں کی آمد سے لمحوں میں کراچی   اندھیرے میں ڈوب گیا۔

آندھی اور گرد کے طوفان کے بعد ہونے والی بارش سے پارہ 42 سے سیدھا  31 ڈگری پر آگیا جس کے بعد  دو دن سے شروع ہیٹ ویو اور حبس میں کمی آئی اور گرمی سے بلبلاتے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

تیز آندھی سے کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات  بھی ہوئے،کئی علاقوں میں درخت دیواریں اور بجلی کے کھمبے بھی گرے۔

آئی آئی چندی گڑھ روڈ پر تیز آندھی سے بلند عمارت کے شیڈ گر گئے۔

گلشن اقبال کے شاپنگ مال میں بل بورڈ گرنے سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

بلدیہ ڈبہ کالونی میں چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار   گئے جبکہ شیر شاہ میں دیوار گرنے سے بچے کی جان چلی گئی۔

گلشن غازی میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

دو سری طرف کراچی میں موسم کی تبدیلی کے باعث شوقین  شہریوں  نے سی ویو کا رخ کیا ،کسی  نے سمندر کی خوبصورت لہروں کے ساتھ سیلفی لی  اور کسی نے  سمندر پر بھنی مکئی کے مزے اُڑائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button