سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

کراچی : پورے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار روپے تک کا ہوگیا ہے ۔

یہاں سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

اس طرح 10 گرام سونے کی قدر 643 روپے اضافے سے 99 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔

گولڈ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1763 ڈالر فی اونس پہنچ گئی ہے ۔

کراچی کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

کیونکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس قیمتی دھات کی فی تولہ قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے ۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے بتایا کہ قیمتی زرد دھات کے فی تولہ میں 700 روپے تک کا اضافہ ہوا اور اب اس کی قیمت آگے چل کر مزید بھی بڑھ سکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button