جوڑیا بازار میں دو روز سے ہڑتال

 کراچی میں اناج کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ  میں تاجروں نے بلاجواز جرمانوں اور پرائس لسٹ اپ ڈیٹ نہ کرنے کے خلاف ہڑتال کردی ہے ۔

چئیرمین کراچی ہول سیلر ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل کمیشنرصاحب کی طرف سے 13 دکانداروں کا بغیر کسی وجہ کے جرمانہ کردیا گیا،2019 کے بعد بیورو والے یا کمشنر نے کوئی لسٹ اشو نہیں کی ہے،جب تک  ضلعی انتظامیہ مذاکرات کر کے نئی لسٹ نہیں نکال دیتی تمام ہول سیل مارکیٹیں بند رکھیں گے ۔

عبدالروف ابراہیم کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سندھ حکومت کے کسی افسر نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ جوڑیا بازار بند ہونے سے ملک بھر میں اجناس کی سپلائی متاثر ہورہی ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

Back to top button