پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام

https://static.newscrab.com/images/news/202009/1599457999.png

پیٹرول 1 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3روپے  25 پیسے مہنگا کرنے کی سمری اوگرا نے دو روز قبل وزارت خزانہ کو پیش کی تھی جسے وزیر اعظم سے  مشورے کے بعد لاگو کرنا تھا ۔

تاہم وزیر اعظم نے اوگرا کی سمری کو مسترد کردیا  جسکے بعد پیٹرولیئم کی مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہ رہا۔

پییٹرولیئم مصنوعات  کی موجودہ قیمتیں  31 مئی تک برقرار رہیں گی،اوگرا کے مطابق  پیٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے  فی لیٹر کی پرانی قیمت پر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل  110 روپے 76 پیسے  فی لیٹر،مٹی  کا تیل 80 روپے اور لائٹ ڈیزل 77 روپے 65 پیسے فی لیٹرمیں ملے گا۔

اس اقدام سے متعلق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں کہ حکومت 2 ارب 77 کروڑ روپے کا بوجھ خود برداشت کرے گی،عوام کو ساڑھے  3 ماہ میں  حکومت کی طرف سے 7 ارب سے زیادہ کا ریلیف دیا گیا ہے،30 مارچ سے اب تک پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 بار کمی ہوئی اور دو بار اسے برقرار رکھا گیا،پیٹرولیئم مصنوعات میں کمی کے لیے پیٹرولیئم لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی گئی۔

Back to top button