تماشائیوں کو اجازت مل گئی

انگلینڈ کے دورے پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں  زور و شور سےجاری ہیں،پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے ڈربی میں  سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ کھیلا۔

کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور بالنگ کے مختلف اہداف  دیے گئے،محمد رضوان اور سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ میں نکھار کے لیے خوب جان ماری۔

گزشتہ روز بارش کے باعث دوسرا انٹرا اسکواڈ میچ منسوخ کرنا پڑا تھا،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز 8 جولائی کو پہلے ون ڈے سے شروع ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز  کے دوران تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت ملنے  کے بعد کھلاڑی بھی  بہت خوش ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور حارث روؤف کہتے ہیں کے انگلینڈ میں تماشائیوں کی جانب سے پاکستان کو بہت سپورٹ ملتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ تماشائیوں کے سامنے کھیلنے کا جذبہ الگ  ہی ہوتا ہے،کوشش کریں گے کہ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ حارث روؤف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورہ انگلینڈ پر کراؤڈ کو بہت مس کیا تھا،انہوں نے سینٹرل کانٹریکٹ میں ترقی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button