بیٹا جیل میں شاہ رخ نے کھانا اور سونا چھوڑ دیا

ممبئی : بھارت منشیات کیس میں بیٹے کی گرفتاری کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان انتہائی پریشانی کے عالم میں آگئے ہیں ۔

کچھ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری نے اداکار کو مبینہ طور پر بے حد متاثر کیا ہوا ہے جبکہ موجودہ دور ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت سمجھا جارہا ہے ۔

کنگ شاہ رخ خان کے قریبی دوست نے اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ سپر اسٹار خود کو بہت پرسکون اور مطمئن ظاہر کررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ شدید غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں ۔

فنکار و اداکار کے دوست نے مزید بتایا ہے کہ جب سے آریان منشیات کے کیس میں گرفتار ہوا ہے تب سے شاہ رخ ٹھیک طرح سے سو نہیں پائے ہیں ، اور نہ ہی وہ صحیح سے کھانا کھا رہے ہیں، بیٹے کی گرفتاری نے انہیں بالکل توڑ کر رکھ دیا ہوا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا خیال تھا کہ آریان کی ضمانت منظور ہوجائے گی اور وہ جلد گھر لوٹ آئے گا جبکہ اداکار نے پیر سے اپنے کام کا دوبارہ آغاز بھی کرنا تھا ۔

لیکن توقعات کے برعکس بیٹے کی ضمانت ممبئی کی مقامی عدالت نے مسترد کردی ہوئی ہے جس کے باعث اداکار نے اپنے کام کو پھر ملتوی کردیا ہے ۔

یہ بھی خیال رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار آریان خان اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ گزشتہ 4 برس سے منشیات لینے کے عادی ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button