کرکٹرز کے ریکارڈز میں تبدیلی

انگلینڈ کے پلیئر ڈیوڈ ملان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل ٹی 20 کی محض 24 ویں اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے ہیں ۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی 26 اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے ۔ دوسری طرف افغانستان نے گزشتہ روز ٹی-20 میچ میں زمبابوے کو 47 رنزسے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز بھی 0-3 سے جیت لی ہے۔ اس کے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

بطور کپتان اصغر افغان کی یہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں 42 ویں فتح تھی جس کے بعد انہوں نے بھارت کے مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ اپنے نام کرا لیا ہے ۔

اس میچ کی فتح کے بعد اصغر افغان 52 میچز میں کپتانی کر کے 42 میچز میں اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔بھارتی ٹیم کے سابق  کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 72 میں سے 41 میچزمیں فتح حاصل کی ہے ۔

Back to top button