برفباری شروع ، جلد ملک میں سردی کی آمد

ناران / کاغان : پاکستان کے بالائی علاقوں میں برفباری نے ملک میں سردی کی آمد کی نوید سنادی ہے ۔

ہمارے ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور ٹھنڈی ہوائیں سردیوں کی نوید سنانے لگی ہیں ۔

ناران میں بابوسر ٹاپ پر 2 روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بٹوگاہ ٹاپ ، فیری میڈوز اور نانگا پربت پر بھی برفباری ہورہی ہے ۔

اور دوسری جانب استور، غذر اور کشمیر کے پہاڑوں پر بھی برف پڑ گئی ہے ۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

اس برفباری کے پیش نظر بابوسرٹاپ ناران نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے ۔

اور اس کے علاوہ سیاحتی مقام دیوسائی میں 4 انچ برفباری کے بعد دیوسائی روڈ آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بلکل بند کر دی گئی ہے، اور موسم بہتر ہونے تک سیاحتی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

دوسری طرف سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلانے کی لکڑی کی قیمت بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں اس وقت سخت سردی کا راج ہے ۔

جبکہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے بالائی علاقوں نانگا پربت ، نیاٹ ویلی ، بابوسر ٹاپ اور بٹوگا ٹاپ میں وقفے وقفے سے ہلکی برف باری جاری ہے ۔ چلاس شہر میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button