” سکسٹی (60) آورز ٹو گلوری "

ہم سب پاکستان آرمی کی سخت گیر ٹریننگ سے باخوبی واقف ہیں لیکن آج سے پہلے ہم نے یہ سب صرف سنا ہے یا پھر ڈراموں میں دیکھا ہے۔

اصل زندگی میں انکی ٹریننگ دیکھنے کا موقع پہلی بار آیا ہے، اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر آئندہ دنوں میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد ریئیلیٹی شو ،ٹی پر نشر کیا جائے گا ،جسے” 60 آورز ٹو  گلوری "کا نام دیا گیا ہے۔

اس ریئیلیٹی شو کا ٹیزر اس ریئیلیٹی شو کے میزبان اور سابق گلوکار فخر عالم نے بھی ٹوئیٹر پر شیئر کیا ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل پراجیکٹ تھا لیکن اسکے ساتھ ساتھ اس شو کی ریکارڈنگ کے دوران حقیقی ہیروز کی جرات  کو قریب سے دیکھنے کا بھی موقع ملا۔

فخر عالم کے علاوہ آئی ایس پی آر  نے بھی اپنی آفیشل یوٹیوب چینل اور آفیشل انسٹا گرام سے 2 ٹیزر جاری کیے ہیں جنکو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے ۔

ہم ٹی وی نے بھی آج اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اسکا ٹیزر، شو کے نشر کیے جانے کے اوقات کے ساتھ جاری کردیا ہے۔

عوام اس شو کو اپنی ٹی وی اسکرینز پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہوگئے ہیں ، اس شو کو پاکستان ٹیلی وژن اور نجی اینٹرٹینمنٹ چینل "ہم ٹی وی” پر ایک ساتھ 12 جون سے ہر ہفتہ اور اتوار کو نشر کیا جائے گا۔

پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ

ذرائع کے مطابق اس شو میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (پیٹس) کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا، جس سے جسمانی اور پیشہ وارانہ حکمت عملی کی مہارت بھی سامنے آئے گی اور دنیا دیکھے گی کہ پاکستان آرمی دنیا میں پہلے نمبر پر کیوں ہے۔

سات گھنٹے طویل اس ایونٹ میں 8 مقامی اور 4 بین الاقوامی ٹیموں کے ذریعے کروس ڈومین،جسمانی برداشت،نائٹ نیویگیشن،مائن فیلڈ کلیئرنس،واٹر آپسٹیکلس(رکاوٹوں) کو عبور کرنا ،اسپیڈ مارچ اور دیگر فوجی مہارت کی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کا آغاز 2015 میں ہوا تب سے یہ دنیا کی پر کشش اور مشکل ترین حکمت عملی کے پروگرام کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اس ریئیلیٹی شو کو پاکستان ناظرین کے لیے 25 سنسنی خیز اقساط  کی صورت میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کا مقصد تفریحی صنعت کی حوصلہ افزائی کرناہے، تاکہ پاکستانی ناظرین کو سنسنی اور مہم جوئی کےحسین امتزاج  سے بھر پور ایک معیاری ٹی وی پروگرام مہیا کیا جاسکے ۔

اس میں 21 ایسی واقعات کو ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ حقیقت ہیں ،ان میں کسی قسم کی کوئی اداکاری اور فنی اضافیات نہیں ہے۔

اس شو کے میزبان فخر عالم کی جانب سے اس شو کی جھلکیاں شیئر کیے جانے کے بعد فنکاروں اور کرکٹرز نے اس شو کو دیکھنے کے لیے بے تابی کا اظہار کردیا ہے۔

اظہر علی

سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ایک بہترین پراجیکٹ ہے، اس کو ٹی وی پر دیکھنے کا انتظار  رہے گا۔

مشہور اداکار فیصل قریشی  نے کہا کہ ہم حقیقی ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، فخر عالم میرے بھائی آپ نے کمال کردیا۔

سینئر اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ میں اس شو کو دیکھنے کے لیے بہت بے چین ہوں ،مجھے پتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے مشکل مقابلہ ہے، اس پر ریئیلیٹی شو بنانا قابل ستائش اقدام ہے، آئی ایس پی آر کا بہت شکریہ جنہوں نے یہ ممکن بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button