کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ دھماکے میں چھ افراد زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر جمعرات کے روز دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق ، دھماکے کے بعد ، زخمیوں کو شہر کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دھماکے کی جگہ پر طلب کرلیا گیا ہے ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے آس پاس کی متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔

سیکورٹی اداروں کے مطابق فی الحال اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا ، کے جب تک دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتا ، حکومت سکون سے نہیں بیٹھے گی ۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واقعے کی مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے حکومت سے زخمیوں کے علاج معالجے کے دوران تمام سہولیات کی فراہمی پر بھی زور دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button