صوبہ سندھ مہنگائی کا گڑھ

پاکستانی ادارہ شماریات  کی جاری کردہ ہفتہ واری رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں پاکستان کے تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

دوسری جانب شہروں کے موازنے کی رپورٹ کے مطابق کراچی پاکستان کا سب سے مہنگا  شہر قرار پایا جہاں اشیاء کی قیمتیں سرکاری قیمتوں اور ملک کے دوسرے شہروں کی  نسبت کافی زیادہ ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ میں مہنگائی کا گراف  تمام صوبوں کی نسبت اوپر رہا ،دوکاندار شہریوں سے ڈی سی ریٹس کو پس پشت ڈالتے ہوئے اوسطاً39اعشاریہ29 فیصد زیادہ دام وصول کرتے رہے۔

جبکہ کراچی میں قیمتیں  اوسطاً91 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں،20 کلو آٹے کی سرکاری قیمت تھی 900 روپے جبکہ کراچی کے باسیوں سے 1243 روپے وصول کیے جاتے رہے۔

ادھر دودھ 94 روپے کے ڈی سی ریٹ کے بجائے128 روپے جبکہ چینی 65 روپے فی کلو کے بجائے 101 روپے میں فروخت کی جاتی رہی۔

بڑے گوشت کی سرکاری قیمت تھی 380 روپے  لیکن شہریوں سے 671 روپے  بٹورے جاتے رہے اسی طرح ٹوٹا چاول 63 روپے کے بجائے113 اور آلو 36 روپے کے بجائے 40 روپے کلو فروخت ہوتے رہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے  مہنگائی میں صوبہ پنجاب کا دوسرا نمبر  ہے جہاں  قیمتیں 37 اعشاریہ 52 فیصد زیادہ وصول کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button