سندھ : سی این جی اسٹیشن ایک ہفتہ کے لئے بند

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے منگل کے دن اعلان کیا ہے کہ آج سے ، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن ایک ہفتے تک بند رہیں گے ۔

سپلائی میں قلت کی وجہ سے یہ بندش پیش آرہی ہے ۔

سی این جی اسٹیشن اب 29 جون یعنی اگلے ہفتے بروز منگل صبح 8 بجے سے دوبارہ کھلیں گے ۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سندھ زون کے کوآرڈینیٹر سمیر نجم الحسین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ غیر معینہ مدت تک گیس سپلائی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن ملنے کے بعد کیا گیا ہے ۔

مالی سال 2021-22 کے بجٹ نے حال ہی میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے ایل این جی پر مجوزہ جنرل سیلز ٹیکس کی وجہ سے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایل این جی کے نئے اور اضافی ٹیکس لگانے سے سی این جی کی قیمت میں اضافہ 6 روپے سے بڑھ کر 9 روپے فی کلو ہوجائے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button