سینما گھروں کے دوبارہ کھولنے کا اشارہ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اشارہ دیا ہے کے 30 جون تک ملک بھر میں سینماس دوبارہ کھل سکتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان منگل کو اسلام آباد میں دیا ۔ لیکن وہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) سے منظوری کے بعد کھلیں گے ۔

اس طرح کی پر ہجوم جگہوں پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے وفاقی حکومت نے سینما گھر اور تھیٹر بند کردیئے تھے ۔

گذشتہ سال 14 مارچ کو کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے سینما گھروں نے اعلان کیا تھا کہ وہ احتیاطی اقدامات کے تحت سب شوز بند کر رہے ہیں ۔

لیکن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ 10 اگست سے سینما گھر دوبارہ کھولیں گے ۔

اس کے بعد این سی او سی نے گیارہ نومبر کو سفارش کی کہ انہیں بند ہی کردیا جائے کیونکہ کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے ۔

این سی او سی نے اس سال 15 مارچ سے سینما گھروں اور مزارات کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا صرف ان جگہوں پر جہاں حفاظتی پروٹوکول موجود ہے ۔ تاہم بعد میں این سی او سی نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا ۔

مگر اب دوبارہ فواد چوہدری نے 30 جون تک سینما گھروں کے دوبارہ کھولنے کا اشارہ دے دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button