مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں ، عمران خان

وزیر اعظم  عمران خان کی زیر صدارت مزارات کے تحفظ،آرائش اور بحالی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مون سون شجر کاری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب ،معاون خصوصی اور دیگر  حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

بریفنگ

وزیر اعظم عمران خان کو لاہور کے تاریخی اور مذہبی مقامات  کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں داتا دربار کو دینی تعلیم کا   مرکز بنانے  کے حوالے سے  منصوبہ  بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ داتا دربار گنج بخش کو  ایک ویلفیئر مرکز کے طور پر ڈھالا جائے گا ۔زائرین کے کھانے،رہائش کی سہولیات  کے ساتھ ساتھ تعلیم کا انتظام بھی کیا جائے گا۔بادشاہی مسجد میں نمازیوں کے لیےسہولیات  کو بہتر بنایا جائے گا۔

عمران خان کی ہدایات

 وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے مزارات تاریخی ورثہ ہیں۔

مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ان مقامات کی بحالی اور تحفظ اہم ہے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ درباروں کے اطراف  کی اراضی کے لیے جامع پلان تشکیل دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button