شوبز شخصیات فلسطین کے حق میں سڑکوں پر

فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف پاکستانی مشہور شخصیات بہت آواز اٹھارہی ہیں،پیر کے روز فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مارچ  ہوا جس میں لاہور اور اسلام آباد  سےتعلق رکھنے والی متعدد شوبز شخصیات شریک ہوئیں۔

اسرائیل مخالف ریلیوں میں شریک ہونے والی شخصیات میں فواد خان ، صدف فواد ، ہانیہ عامر ، عثمان خالد بٹ ، مریم نفیس ، علی رحمان خان ، ارمینہ رانا خان ، اور دنانیرمبین شامل ہیں۔

بہت ساری مشہور شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے فلسطین کی حمایت کی ہے۔

اتوار کے روز  بھی ہزاروں پاکستانیوں نے غزہ میں اسرائیل کے غیر انسانی حملوں کی مذمت کے لئے ملک بھر میں مظاہرے کیے  تھے، ان حملوںمیں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 181 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

 اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے دوران فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بہت ساری پاکستانی شوبز شخصیات دیگر مظاہرین کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔

فواد خان اپنی اہلیہ صدف اور بیٹی علینہ کے ساتھ”آزاد فلسطین ” کے مطالبے کا پوسٹراٹھائے ہوئے شریک ہوئے۔

ریلیاں اور مظاہرے

دارالحکومت اسلام آباد اور ثقافتی مرکز لاہور میں ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے ، جبکہ کراچی ، پشاور ، کوئٹہ ، فیصل آباد ، ملتان ، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بدھ اور جمعرات کو احتجاجی مظاہرے کیے جانے ہیں۔

اسلام آباد میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس سے ایک میل سے بھی کم دور شہر کے مشہور "ڈی چوک” چوک پر ریلی نکالی۔

 ریلی میں فلسطین کے جھنڈے ،  اسرائیل مخالف بینرز اور پوسٹر اٹھائے ہوئے  شرکاء میں سے کچھ نےحماس کے مقتول رہنما شیخ احمد یاسین کی تصاویر پر پلستر لگائے  پلے کارڈ  جبکہ دیگر نے اسرائیل مخالف نعرے درج کیے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے، متعدد کاروں کو فلسطینی پرچموں سے سجایا گیا تھا، تاہم کچھ مشتعل مظاہرین کو اسرائیلی پرچم بھی جلاتے دیکھا گیا۔

ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے متعدد مقامی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم رہنماؤں بالخصوص عرب دنیا اور اسلامی ممالک کی تنظیم کی طرف سے محض "زبانی حمایت” پر افسوس کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھا کہ اس مسلسل  لاتعلقی نے صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی  جرات دی ہے۔ دریں اثناجنوب مغربی صوبہ بلوچستان کی حکومت نے فلسطینی شہداء کے اعزاز اور اسرائیل کے تشدد کی مذمت کے لیےپیر کے روز فلسطینیوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button