شاہد آفریدی کی فلسطین کی محبت میں نظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے فلسطینی بچوں  سےیکجہتی کے  اظہار کے لیے  ایک دل  کو گرما دینے والی نظم شیئر کی ہے۔

آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پر غزہ شہر میں اسرائیلی بمباری اور دل دہلا دینے والے بم دھماکوں کے متاثرین کے لئے حمایت کا اظہار کیا، انہوں نے  فلسطینیوں کو یقین دلایا کہ وہ اس  ظلم و جبر کے بیچ اکیلے نہیں ہیں۔

:اس نظم میں انہوں نے  لکھا ہے

یہ پیغام ارض فلسطین کے بچو !تمہارے لئے ہے

یہاں دور بہت دور ہیں ہم
مگر یہ دل ہمارے دھڑکتے ہیں تمہارے ساتھ
اسی طرح جس طرح سے ہمارے آبا اور ان کے آباء کے دل
تمہارے اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے
دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں
غم کی تمام راہیں عارضی ہیں

آفریدی نے اپنی بیٹی کے ساتھ دو تصاویر شیئر کیں ، جس میں شاہد آفریدی کی بیٹی اور  انہیں ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جمعرات کے روز اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ شہر پر گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا، 11 روزہ تشدد میں  فلسطینی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 245 ہوگئی ، جن میں 64 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل اور غزہ کے مابین جنگ بندی کے لئے  فلسطینی مزاحمت اور  مسلم ممالک کے دباؤ نے  اثر دکھا دیا ہے اور اسرائیل نے سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button