شاہ رخ خان پاکستان شفٹ ہوجائے وقارذکا کا مشورہ

ممبئی : انڈیا میں منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ٹی وی میزبان وقار ذکاء نے بالی وڈ کنگ کو ایک زبردست مشورہ دیا ہے ۔

مزید وقار ذکا نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کو مینشن کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ آپ بھارت چھوڑیں اور فیملی سمیت پاکستان منتقل ہوجائیں ۔

جناب وقار ذکاء نے آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اپنا اظہارِ خیال کیا ہے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ جو نریندرمودی کی حکومت آپ کے اہلخانہ کے ساتھ کررہی ہے، میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ۔

بڑے اداکار کی جانب سے وقار ذکاء کی ٹوئٹ پر اب تک کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے ۔

یہ بات واضح رہے کہ آریان خان سمیت 8 افراد کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا ۔

دوسری جانب منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں واٹس ایپ چیٹ سے متعلق وضاحت بھی پیش کردی ہے ۔

اور آریان کے وکلاء نے خصوصی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ہائیکورٹ کا رخ کیا جس کی تفصیلات بھارتی میڈیا نے جاری کردی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button