شاہنواز شیخ نے کروڑوں دل جیت لیے

بھارت کوویڈ ۔19 کی مہلک دوسری لہر کا مقابلہ کر رہا ہے ، ملک میں صحت کی دیکھ بھال کا انفراسٹرکچر دباؤ میں پڑ گیا ہے جہاں لوگ ہسپتالوں کے بیڈوں اور آکسیجن سلنڈروں کے لئے تڑپ رہے ہیں جس کی وجہ ملک بھر میں آکسیجن کی ایک عدم قلت ہے وہاں اس جنگ کے درمیان ایسے تاریک دور میں کچھ اچھے لوگ نجات دہندہ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

حال ہی میں ممبئی کے رہائشی شاہنواز شیخ کی خبر وائرل ہوگئی ہے جس نے 22 لاکھ روپے کی اپنی (ایس یو وی) گاڑی کو ضرورت مند مریضوں کے لئے آکسیجن کی خریداری کےلیے فروخت کردیا ۔

ممبئی مالاڑ کا رہائشی شاہنواز مذہب اور مسلک سے بالاتر ہو کر ضرورت مندوں کے گھر مفت آکسیجن فراہمی میں پیش پیش ہے لوگ اسکے اقدام کو بہت سراہ رہے ہیں، شاہنواز 5000 سے زائد لوگوں کے لئے زندگی بچانے والا ثابت ہوا ہے۔

Shah Nawaz sheikh oxygen man

گزشتہ سال شاہنوازشیخ  کے بچپن کے دوست کی حاملہ بہن آٹو رکشہ میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے انتقال کرگئیں تھیں اس واقعہ نے شاہنواز کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑا اور اس نے  آکسیجن کی فراہمی کے لئے  22 لاکھ روپے کی قیمت کی اپنی گاڑی اور سونا بیچ کر اس سے آکسیجن سلنڈر خریدے اور انہیں گھر گھر پہنچانے کا بیڑا اٹھایا۔

شاہنواز شیخ نے لوگوں کو آکسیجن کی فراہمی میں مدد کے لئے کنٹرول روم بنائے، اس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا اسٹار بن چکے ہیں اور ممبئی کے آکسیجن مین کے نام سے جانے جارہے ہیں۔

Back to top button