بھارت کیخلاف جیت پر فائرنگ میں کئی افراد زخمی

نیوز کراچی : پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

کیونکہ پاکستان کی فتح کے بعد شہر میں نامعلوم شہریوں نے ہوائی فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں کچھ بچے بھی شامل ہیں ۔

جبکہ پولیس کا کہنا ہے کے فائرنگ کے واقعات سچل گوٹھ، اورنگی ٹاؤ ن، نیوکراچی، ناظم آباد، سمن آباد،گلشن اقبال، ماڈل کالونی اور اسٹیڈیم روڈ پر پیش آئے ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان کی فتح کے بعد بھارتی میڈیا پر صف ماتم بچھ گئی ہوئی ہے اور سابق بھارتی کرکٹرز اور ماہرین کی توپوں کا رُخ اپنے ہی کھلاڑیوں کی جانب ہوگیا ہوا ہے جبکہ بھارتی عوام بھی سوشل میڈیا پر کوہلی الیون کا بینڈ بجانے میں مصروف ہیں ۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کے دل بہت چھوٹے ہیں، اکشے کمار اور وویک اوبرائے تو آدھے میچ سے ہی واپس چلے گئے تھے ۔

اور بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر پاکستانی چینلز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ’جشن کرکٹ‘ میں دبئی سے شامل ہونے والے وفاقی وزیر نے اسٹیڈیم کا آنکھوں دیکھا حال ناظرین سے شیئر بھی کیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button