ترکی میں متعدد پاکستانی پھنس گئے

ترکی میں داخلے سے متعلق سفری ہدایات پر عمل درآمد 1 جون سے شروع ہوگیا ہے،ترک ایئر لائن کی جانب سے 1 روز قبل سفری ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔

ہدایت نامے کے مطابق پاکستان ،بھارت بنگلہ دیش  سمیت 8 ممالک سے آنے والوں کو 72 گھنٹے  پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔

پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں کو 14 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا ،14 دن کے قرنطینہ کے بعد پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا تو قرنطینہ ختم کردیا جائے گا۔

چودہ دن بعد بھی ٹیسٹ پازیٹو آیا تو  مزید آئیسولیشن کرنا ہوگی۔

ترک ایئر لائن کی جانب سے لگائی جانے پابندیوں کے باعث متعدد پاکستانی سیاح ایئر پورٹ پر پھنس گئے  ہیں، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام سے رابطے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button