ستر سال بعد خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

گجرات : بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچ میں ستر سال بعد خاتون کے ہاں بیٹے کی کامیاب پیدائش ہوئی ہے ۔

تازہ ترین بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیون بین رباری نامی خاتون نے ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کے طریقہ کار سے بذریعہ آپریشن بچے کو جنم دیا ہے ۔

اس خاتون کے ڈاکٹر نریش بھانوشالی نے بتایا کہ جب خاتون پہلی بار ہمارے پاس آئی تھیں تو ہم نے انہیں بتایا کہ اتنی بڑی عمر میں بچے کی پیدائش ناممکن ہے ۔

لیکن اس خاتون نے زور دیا تھا کہ انہیں بچہ چاہیے ۔ اس عمر میں بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کی پیدائش کسی معجزے سے کم نہیں ہے ۔

اس بارے میں ڈاکٹر نے مزید کہا ہے کہ خاتون کی عمر کی وجہ سے اس کیس کو ہینڈل کرنے میں کافی سوچ بچار کی گئی تھی ۔

لیکن بعد میں یہ کیس لے لیا گیا تھا ، دونوں میاں بیوی کو بچے کی بہت خواہش تھی اور دونوں کافی عرصے سے بچے کے انتظار میں تھے ۔

مزید ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچہ بالکل صحت مند و تندرست ہے جب کہ اس کی ماں جیون بین رباری کی صحت بھی ٹھیک ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button