انگلینڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا دوسرا ٹیسٹ

دورہ انگلینڈ پر پہنچنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز  کی دوسری کووڈ ٹیسٹنگ  بھی کرلی گئی ۔ رپورٹ منفی آنے پر  شاہین آج سے   ڈربی میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے،فی الحال تمام کھلاڑی قرنطینہ میں ہیں۔

تاہم ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو آج سے ان ڈور گیمز اور جم کرنے کی اجازت مل جائے گی اور قومی ٹیم باقاعدہ طور پر نیٹ سیشنز بھی شروع کرسکے گی ،ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ہمیشہ اہم ہوتا ہے،بالخصوص ورلڈ کپ سے قبل دورہ  انگلینڈ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے،کوشش ہوگی اچھی کرکٹ کھیلیں اور انجوائے کریں۔

یونس خان کی  غیر موجودگی سے متعلق سوال کے جواب میں یونس خان کا کہنا تھا کہ میں اس بارےمیں کوئی رائے نہیں دینا چاہوں گا،ان (یونس خان ،سابق بیٹنگ کوچ)کا تجربہ کھلاڑیوں کے لیے بہت کارآمد ہے۔

انہوں نے مختصر طور پر وضاحت دی کہ یونس خان کے اچانک چھوڑ جانے کا معاملہ انکے اورپی سی بی اور  کوچز کے درمیان ہے۔ انگلینڈ کے خلاف کھیل کی حکمت عملی سے متعلق سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم تقریبا جانتے ہیں کہ ہمارا بالنگ اٹیک کیا ہوگا ،ساتھ ساتھ اوپر کے چار بیٹسمین وہ بھی ہمیں پتا ہیں  اور صورتحال کے مطابق  تھوڑا بہت کچھ ادھر ادھر کریں گے باقی جو سب کچھ طے ہے ویسا ہی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button