جنرل کا دورہ جرمنی کا دوسرا روز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےدورہ جرمنی کےدوسرےروز جرمنی کے چیف آف ڈیفنس سے ملاقات کی،جس میں خطے کی صورتحال،سیکیورٹی تعاون،سلامتی اورباہمی دفاع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کی  جرمن چیف آف سول ڈیفنس ایبر ہارڈ   زورن سے ملاقات ہوئی اور اس موقع پر  ڈی جی سیکیورٹی ڈاکٹر ڈیٹلیف وائچٹر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاک فوج کے سپہ سالار نے جرمنی کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے  کی خواہش کا اظہار کیا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج تربیتی اور تکنیکی امور  میں جرمنی کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتی ہے۔

انکا یہ  بھی کہنا تھا کہ باہمی تعاون کو فروغ دینے سے علاقائی سیکیورٹی  پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،جرمن چیف آف ڈیفنس نے علاقائی امن و سیکیورٹی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور  انہوں نے بالخصوص افغان  امن عمل کے لیے جو پاکستان کا کردار ہے اسکو بھی سراہا ہے ۔

 ملاقات میں دونوں جانب سے  ہر سطح پر دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  جب جرمن وزارت دفاع پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button