اسکول،کالج،یونیورسٹیاں7 جون سے کھلیں گے

صوبہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی آنے کے باعث  صوبائی حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اسکولز 7 جون سے کھولنے کی اجازت دے دی ہے اور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اس سے متعلق  نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل پیر سے شروع ہوجائے گا ،نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ اساتذہ بچوں کا سلیبس  مکمل کرانے پر توجہ دیں ،تمام ادارے ایس ا و پیز پر سختی سے عمل کریں ،کوئی طالب علم  لگاتار دو دن اسکول نہیں آئے گا بلکہ ایک دن حاضر ہوگا اور ایک دن چھٹی کرے گا، صرف 50 فیصد طلبا ایک وقت میں اسکول حاضر ہوں گےاور یہ کہ پہلی سے آٹھویں تک کا امتحانی شیڈول  جلد جاری کردیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ  کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں جبکہ یونیورسٹیز کھلنے سے متعلق ٹوئیٹر پر ایک طالب علم  کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی  وزیر تعلیم شفقت محمود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 7 جون سے سخت  کوویڈ 19 ایس او پیز  کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو کیمپسس پر  تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت  دےدی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں کووڈ 19 کے کیسز  میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے رواں سال مارچ میں یونیورسٹیوں کو بند کردیا گیا تھا اوروہ پہلے 24 مئی سے کھلنے والی تھیں تاہم حکومت نے ان کی بندش کواب 7 جون  کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب  سندھ کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ مشاورت  کے بعد ایک دو دن کے اندر کردیا جائے گا،فی الحال ابھی سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے  کے بارے میں کوئی فیصلہ سندھ حکومت نے نہیں لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button