سعودی خواتین بغیر کسی محرم کے حج کریں

العربیہ نیوز نے پیر کو بتایا کہ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اب خواتین بغیر کسی سرپرست (محرم) کے سالانہ حج کے لئے اندراج کراسکتی ہیں ۔

عازمین کے لئے رواں سال حج کے لئے جاری کردہ رہنما خطوط میں ، سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ خواتین کو اندراج کے لئے مرد سرپرست لانے کی ضرورت نہیں ہے ، اور وہ صرف دوسری خواتین کے ساتھ ہی حج ادا کرسکتی ہیں ۔

حج ادا کرنے کے خواہشمند افراد کو انفرادی طور پر اندراج کرانا پڑے گا۔ وزارت نے ایک ٹویٹ میں کہا ، کے خواتین دیگر خواتین کے ساتھ محرم (مرد سرپرست) کے بغیر رجسٹریشن کرا سکتی ہیں ۔

اس اعلان سے کچھ عرصہ پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی خواتین اب اپنے والد یا مرد سرپرست کی رضامندی کے بغیر ملک کی طرف سے ایک نئی قانونی ترمیم کے تحت اکیلے بھی زندگی گزار سکتی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button