مکہ مکرمہ میں 50 سے زائد علماء عہدوں سے برطرف

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کے 54 علمائے کرام کو عہدوں سے برطرف کردیا ۔

وزارت اسلامی امور برائے مکہ مکرمہ کے مطابق  آئمہ اور خطیبوں کو مکہ مکرمہ سے ہٹانے کی وجہ ان کی انتظامی وفکری خلاف ورزیاں تھیں۔

سعودی وزارت مذہبی امور نے 54 علمائے کرام اور خطیبوں کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے کام سے روک دیا ہے جب کہ دیگر اداروں کو بھی ان تمام افراد سے کسی بھی قسم کی سرگرمی جاری رکھنے اور تعاون نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق عہدوں سے ہٹائے گئے علما کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا، اس کے علاوہ اس فیصلے کا مقصد سعودی معاشرے کو ان افراد کے خیالات اور نظریات سے بچانا ہے۔

Back to top button