مسجد الحرام میں خواتین سیکیورٹی

سعودی وزارت داخلہ نے پیر کو مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ سیکیورٹی  پر تعینات  خواتین اہلکاروں کی ڈیوٹی پر موجود تصاویر شائع کیں جو کہ مسجد الحرام کے  امور میں حالیہ تاریخی اصلاحات کے نتیجے میں تعینات  کی گئیں ہیں ۔

ان تصاویر میں خواتین محافظوں کو دکھایا گیا ہے جو سیکیورٹی وردیوں میں نمازیوں اور عمرہ عازمین کی حفاظت کررہی ہیں  تمام کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا رہتے ہوئے۔ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے اس پوسٹ کو کیپشن دیا”میدان سے ، حج اور عمرہ کی سیکیورٹی تک”۔

خواتین اہلکاروں کو تعینات کرنے کا مقصد زائرین اور نمازیوں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کے نفاذ کی نگرانی اور خواتین سے متعلق  حفاظتی امور کی انجام دہی ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے ملک میں خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے کے لئے اصلاحات کے سلسلے کے تحت سعودی عرب کے حالیہ اقدام کے تحت خواتین کو اپنی داخلی سکیورٹی فورسز میں جانے کی اجازت دینا ہے۔

ان کے وژن 2030 کے اقدام کے تحت ، سعودی خواتین کو مختلف شعبوں میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی،اس سے قبل خواتین کو مسجد الحرام کے انتظامی اور تکنیکی امور میں بھی شامل کیا  گیا ہے۔

Back to top button